• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت ہرشعبے میں ناکام وزیراعظم کاجاناٹھہر گیا،ن لیگ

لاہور(خصوصی نمائندہ)پاکستان مسلم لیگ ن لاہور کے صدر و رکن قومی اسمبلی محمد پرویز ملک، و جنرل سیکرٹری و رکن پنجاب اسمبلی خواجہ عمران نذیر اور ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات عامر خان نے کہا ہے کہ کٹھ پتلی وزیر اعظم کا جانا ٹھہر چکا ہے۔موجودہ حکومت ہر شعبے میں ناکام ہوچکی ہے۔غریب آدمی سے روٹی کا نوالہ بھی چھین لیا ہے۔پاکستان کی تاریخ میں اتنی نالائق حکومت نہیں دیکھی۔پی ڈی ایم عام آدمی کی آواز بن چکی ہے۔لیگی کارکنان پی ڈی ایم تحریک کا ہر اول دستہ ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر سید توصیف شاہ، چوہدری شہباز ،غزالی سلیم بٹ چوہدری عبدالمجید چن نمبردار،اظہر فاروقی سمیت دیگر بھی موجود تھے۔انہوں نے کہا کہ یہ ہے تبدیلی یہ ہے نیا پاکستان پہ چینی اور پٹرول مہنگا کر کے عمران کی عوام مہنگائی سے پیس رہے ہیں،باہر سے گندم منگوانے کے باوجودگندم اور آٹے کا بحران پیدا ہوگیا ہے،مہنگائی دو سالوں میں آسمان پر جاچکی یے.حکومت سے جان چھوڑانے کا وقت آ چکا ہے ۔
تازہ ترین