• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جھانسہ دیکر لڑکی کو دبئی بھجوانے والا ملزم ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے

ملتان (سٹاف رپورٹر) ملزم مہتاب بٹ نے اپنی ساتھی ملزمہ ریحانہ انجم عرف عاشی سمیت دیگر ملزمان کی مدد سے ایک سادہ لوح لڑکی کو دوبئی میں پارلر پر بھجوانے کا جھانسہ دیکر جسم فروشی کا کام لیا لڑکی دوبئی سے پاکستان واپس آئی‘ ایف آئی اے کے مطابق ملزمان طالبات کو بہلا پھسلا کر عصمت فروشی کے لیے دبئی سمگل کرتے تھے، گرفتار ملزم کے خلاف سمگلنگ کی دفعات کا مقدمہ درج کیا گیا۔ ملزمان کا تعلق ملتان کی نشیمن کالونی سے ہے جن کے اور ساتھی بھی ہیں۔ مرکزی ملزم مہتاب بٹ کا جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا گیا ہے۔
تازہ ترین