• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریل پٹڑی کے نٹ بولٹ چوری کرکے بیچنے والا ملزم اور کباڑیہ گرفتار

ملتان (سٹاف رپورٹر) ریل پٹڑی کے نٹ بولٹ کلپ چوری کر کے فروخت کر نے والے ملزم اور کباڑیے کو گرفتار کر لیا گیا۔ریلوے افسر سہیل اقبال کے مطابق پیراں غائب کے قریب عبدالرحمان نامی شخص کو پکڑا جس کے قبضہ سے پٹڑی کے نٹ بولٹ اور کلپ برآمد ہوئے،اس نے بتایا کہ وہ پہلے بھی سامان چوری کر کے کباڑیے کو فروخت کر چکا ہے،ملزم کو تھانہ دہلی گیٹ پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ پولیس تھانہ دہلی گیٹ نے کباڑیے کو بھی گرفتار کر لیا ہے جس سے تفتیش جاری ہے۔
تازہ ترین