• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کمسن لڑکیوں کے شادی کیس میں سماعت ملتوی

ملتان (سٹاف رپورٹر) کمسن لڑکیوں کی شادی مقدمہ میں ضمانت کی درخواست پر عدالت نے سماعت 31 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔ملزم پارٹی کا کہنا ہے کہ بچیوں کی عمریں سولہ سال سے زائد ہیں اور دلہے اور دلہنیں آپس میں ماموں زاد ہیں۔پولیس تھانہ کینٹ نے کمسن بچیوں کی شادی کرانے پر 8 نامزد ملزمان سمیت 40 نامعلوم افراد پر مقدمہ درج کیا تھا۔جس میں بتایا گیا تھا کہ 45 سالہ فیصل کا 10 سالہ فائزہ سے ،37 سال احسن کا 12 سالہ طیبہ سے نکاح ہوا تھا۔
تازہ ترین