• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

درجہ چہارم ملازمین کی بھرتی غیرقانونی قرار

ملتان (سٹاف رپورٹر) قائد اکیڈمیوں اور ان سے ملحقہ لیبارٹری سکولوں میں درجہ چہارم کی بھرتی غیر قانونی قراردے دی گئی اس سلسلے میں جاری مراسلے میں کہاگیا ہے کہ درجہ چہارم کی بھرتی کا قائداکیڈمیوں اور ان کے ساتھ ملحق لیبارٹری سکولوں سے کوئی تعلق نہیں ہے‘ یہ صرف سکولوں کے لئے ہے‘ اس لئے اگر یہ بھرتیاں کی گئیں تو یہ غیر قانونی ہوں گی اور ذمے داروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔
تازہ ترین