آپ آف لائن ہیں
جمعہ11؍ربیع الثانی 1442ھ 27؍نومبر2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

کم عمر ٹیکسی ،رکشہ اور چنگ چی ڈرائیورز سے حادثات کا خدشہ بڑھ گیا

پشاور (لیڈی رپورٹر)پشاور کے نواحی علاقوں میں کم عمر ٹیکسی ،رکشہ اور چنگ چی ڈرائیورز کیتیز رفتا ر ی کے باعث حادثات کا خدشہ بڑھ گیاہے جبکہ ٹریفک حکام اس حوالے سے کارروائی سے چشم پوشی اختیار کیے ہوئے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق شہر کے نواحی علاقوں ناصر باغ روڈ ،پالوسی ،بڈ بھیر اور دیگر ملحقہ علاقوں میں کم عمر ڈرایئورز یادہ کمائی کی لالچ میں تیز رفتاری کا مظاہر ہ کرتے ہیں جسکے باعث حادثات کا خدشہ بڑھ گیا ہے اور لڑائی جھگڑے بھی روز کا معمول بن چکے ہیں تاہم متعلقہ حکام اس حوالے سے چشم پوشی اختیار کیے ہوئے ہیں عوامی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ کم عمر ڈرائیورز کے خلاف سخت کارروائی کی جائے جبکہ معاشرے میں تیز رفتار ڈرایئونگ کو ختم کرنے کیلے آگاہی مہم شروع کی جائے ۔

پشاور سے مزید