• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

موبائل، نقدی اور زیورات چھیننے کی وارداتیں، شہری لٹ گئے

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)راولپنڈی اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں سرقہ باالجبر، چوری، نقب زنی اورراہ زنی کی وارداتوں میں شہری دو گاڑیوں 12موٹرسائیکلوں ،طلائی زیورات، موبائل فونز اورنقدی وغیرہ سے محروم ہوگئے ۔تھانہ پیروھائی کومحمد سرفرازنے بتایا کہ پلازہ کے کمرہ میں 2 نامعلوم لڑکے داخل ہوئے جو اسلحہ کی نوک پر 21ہزار روپے چھین کر فرار ہو گئے۔ تھانہ صادق آبادکو عاقب حسین نے بتایاکہ دکان بند کر کے گھر جارہاتھاکہ 2نامعلوم موٹرسائیکل سوار اسلحہ کی نوک پر مجھ سے 25ہزار روپے اور گاہک کی چوڑیاں ایک سیٹ مالیتی ساڑھے چارلاکھ روپے چھین کر فرار ہو گئے۔ تھانہ نصیرآبادکو نوئیل شہزاد نے بتایا کہ اپنی گلی میں پہنچا تو 2 نا معلوم موٹر سائیکل سوار اسلحہ کی نوک پر موبائل چھین کر فرار ہو گئے۔تھانہ صدرواہ کو خالد حسین شاہ نے بتایاکہ3 نا معلوم مسلح ملزمان میرے گھر میں داخل ہوئے جواسلحہ کی نوک پر 3تولے وزنی طلائی زیورات اور 4لاکھ روپے چھین کر فرار ہو گئے۔تھانہ سٹی کو ظفر امین نے بتایا کہ سٹی صدر روڈ پر 2 نامعلوم موٹرسائیکل سوار مجھ سے موبائل فون چھین کر فرار ہو گئے۔ تھانہ پیرودھائی کو یاسر نے بتایا کہ بس سٹینڈ پیرودھائی کھڑا تھا کہ کنڈیکٹر میری جیب سے میرا موبائل فون چوری کر کے لے گیا ۔ تھانہ پیرودھائی کو اقرار حسن نے بتایا کہ لاری اڈا میں2 نامعلوم موٹرسائیکل سوار میرا موبائل فون چھین کر فرار ہو گئے۔ تھانہ پیرودھائی کو معظم علی نے بتایا کہ ہوٹل میں کمرہ لیا جہاں رات کو ہم سو رہے تھے کہ کمرہ سے دوموبائل فون اور 25سو روپے نامعلوم چور چوری کر کے لے گیا ۔ تھانہ نیوٹاؤن کو نبیلہ بی بی نے بتایاکہ نامعلوم چورکمرے سے40ہزار روپے اور 2موبائل چوری کر کے لے گیا ۔ تھانہ نیوٹاؤن کو مدثر خان نے بتایا کہ سٹیڈیم روڈ پر جا رہا تھا کہ نامعلوم موٹرسائیکل سوار میرا موبائل فون چھین کر فرار ہو گیا ۔ تھانہ نیوٹاؤن کو بہادر علی نے بتایاکہ فیض آباد سے ٹکٹ لے رہا تھا کہ گاڑی میں رکھےمیرے بیگ میں سے 2 کیمرے اور 2 چارجر نامعلوم چور چوری کر کے لے گیا ۔ تھانہ نیوٹاؤن کو محمد شاہد نے بتایا کہ سکستھ روڈ پر نامعلوم موٹرسائیکل سوار میرا موبائل چھین کر فرار ہو گیا ۔ تھانہ نیوٹاؤن کو محمد ہادی نے بتایاکہ میرا موبائل فون نامعلوم چور چوری کر کے لے گیا ۔ تھانہ نیوٹاؤن کو فیاض نے بتایا کہ فلیٹ میں سو رہے تھے کہ کمرہ سے میرا موبائل فون اور23ہزار 500روپے نامعلوم چور چوری کر کے لے گیا ۔ تھانہ نیوٹاؤن کو مدثر شہزاد نے بتایا کہ فیملی کے ہمراہ ہولی فیملی ہسپتال آیا جہاں میرا موبائل فون جس کے کور میں 15ہزارروپے بھی تھے نامعلوم چور چوری کر کے لے گیا ۔ تھانہ نیوٹاؤن کو فیضان نے بتایا کہ صدیقی چوک میں 2 نامعلوم موٹرسائیکل سوار میرا موبائل فون چھین کر فرار ہو گئے ۔ تھانہ نیوٹاؤن کو جمیل نے بتایاکہ میرے کمرے سے 4موبائل فون اور 2ہزارروپے نامعلوم چور چوری کر کے لے گیا ۔ تھانہ نصیرآبادکو طیب رضا نے بتایاکہ دو نا معلوم موٹر سائیکل سوار مجھ سے میرا موبائل چھین کر فرار ہو گئے۔تھانہ ریس کورس کو لیفٹیننٹکمانڈر(ر) قیصر محمود نے بتایاکہ نامعلوم چورمیری د کان کے تالے توڑ کر ایک تولہ سونا اور چاندی اڑھائی لاکھ روپے چوری کرکے لے گئے۔تھانہ ریس کورس کو محمد ساجد نے بتایاکہ نامعلوم چور میری د کان کے تالے توڑ کر 80ہزارروپے چوری کرکے لے گئے۔تھانہ سول لائن کو رضا محمد نے بتایا کہ میں روڈ پر کھڑا تھا کہ 2 نا معلوم موٹر سائیکل سوار مجھ سے میرا بیگ چھین کرلے گئےجس میں 3لاکھ 35ہزار روپے،ایک انگو ٹھی اور موبائل تھے۔تھانہ سول لائن کو حمزہ رمضان نے بتایاکہ گلستان کالونی میں میرے گھر کی کھڑکیتوڑ کر نامعلوم چورطلائی زیوراور ایک لاکھ روپے چوری کر کے لے گئے۔تھانہ سول لائن کو کرار حیدری نے بتایا کہ میرے گھر کے تالے توڑ کر نامعلوم چور طلائی زیورات چوری کرکے لے گئے۔تھانہ سول لائن کو دانش علی نے بتایاکہ نامعلوم چورنے میرا موبائل چوری کر لیا۔تھانہ کہوٹہ کو راجہ سلطان نے بتایا نامعلوم چورمیرے گھرکے تالے توڑکردو زنانہ طلائی انگوٹھیاں، 29ہزار روپے ،دو موبائل فون ،ایک ٹیبلیٹ چوری کر کے لے گئے۔تھانہ کراچی کمپنی کے علاقہ سے شکیل احمدکی وٹزکارنمبرجی کے256،تھانہ انڈسٹریل ایریاکے علاقہ الشفاہسپتال سےعاقب رحمٰن کی ہنڈا125موٹرسائیکل نمبرایم آئی ایم 9009چوری ہوگئی۔تھانہ رمناکوراحت شاہین نے بتایاکہ ان کے گھرکے تالے توڑکرنامعلوم چورطلائی زیورات اورنقدی کل مالیتی پانچ لاکھ70ہزارروپے چوری کرکے لے گئے۔تھانہ رمناکورفاقت نے بتایاکہ شہزادنے مدعی کااشٹام پیپرلائسنس چوری کرلیا۔تھانہ رمناکوجوادحسین نے بتایاکہ ملزم جہانزیب کی گارنٹی پرمدعی نے حسین ہاشمی کودوگاڑیاں رینٹ پردیں جونہ گاڑیاں واپس کرتاہے اورنہ ہی رینٹ اداکررہاہے۔
تازہ ترین