• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سریاب روڈپرفائرنگ سے مدرسے کاطالب علم جاں بحق

کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر)سریاب روڈ بشیر چوک پر گاڑی سواروں کی فائرنگ سے مدرسے کا طالب علم جاں بحق ہو گیا پولیس کے مطابق کلی فتح باغ کشمیر آباد کی مسجد میں رہائش پذیر مدرسے کا طالب علم حافظ محمد یاسین گزشتہ روز سائیکل پر بشیر چوک کےمدرسے جا رہا تھا کہ گاڑی میں سوار نامعلوم افراد اس پر فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے فائرنگ کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گیا پولیس نے زخمی کو ہسپتال منتقل کیاجہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا پولیس نے بتایا کہ مقتول افغانستان کا رہائشی تھا ورثا کے آنے پر لاش حوالے کی جائے گی ۔
تازہ ترین