• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان بار کونسل انتخابات، پروفیشنل پینل نے اپنے امیدوار نامزد کردیئے

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)بلوچستان بار کونسل کے انتخابات کیلئے پروفیشنل پینل بلوچستان بھر سے اپنے امیدواروں کا اعلان کردیا ہے تفصیلات کے مطابق بلوچستان بار کونسل کے حالیہ الیکشن سال 2020 ۔ 2025 کیلئے پروفیشنل پینل کی جانب سے کوئٹہ کے چار سیٹوں کیلئے بالترتیب محمد آصف ریکی ایڈووکیٹ ،ایوب ترین ایڈووکیٹ ، رحمت اللہ بڑیچ ایڈووکیٹ اور مکیش کوہلی ایڈووکیٹ امیدوار ہوں گے جبکہ ژوب زون سے منیر احمد خان کاکڑ ایڈووکیٹ سبی نصیر آباد زون سے راحب خان بلیدی ایڈووکیٹ مکران زون سے قاسم گاجزی ایڈووکیٹ امیدوار ہوں گے۔
تازہ ترین