• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میر شکیل الرحمٰن کی غیر قانونی گرفتاری کیخلاف ملک گیر احتجاج


پاکستان کے سب سے بڑے میڈیا گروپ جنگ اور جیو کے ایڈیٹر انچیف میر شکیل الرحمٰن کی غیر قانونی گرفتاری اور عدم رہائی کے خلاف مختلف شہروں میں آج بھی احتجاج کیا گیا۔

لاہور

ایڈیٹر انچیف جنگ جیو گروپ میر شکیل الرحمٰن کی گرفتاری کے خلاف لاہور میں ڈیوس روڈ پر احتجاجی کیمپ جاری ہے۔

ایپنک رہنما یاسین مغل، سینئر صحافی ظہیر انجم، اویس قرنی، محمد شفیق، فاروق اعوان، رومیو جالب، محمد علی، عزیز شیخ اور افضل عباس سمیت دیگر نے میر شکیل الرحمٰن کی گرفتاری کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور ان کی رہائی کا مطالبہ کیا۔

پشاور

پشاور میں جنگ آفس کے باہر احتجاج کیا گیا، مظاہرین نے خطاب میں کہا کہ میر شکیل الرحمٰن کی گرفتاری آزادی صحافت پر قدغن ہے۔

کوئٹہ

کوئٹہ میں سینئر صحافیوں اور میڈیا ورکرز نے مظاہرہ کیا، مظاہرین نے ایڈیٹر انچیف جنگ اور جیو میر شکیل الرحمٰن کی رہائی کے حق میں نعرے لگائے۔

نواب شاہ

نواب شاہ میں میر شکیل الرحمٰن کی عدم رہائی کے خلاف سر ہاری روڈ پر احتجاج کیا گیا۔

بہاولپور

بہاولپور پریس کلب میں ہونے والے احتجاج میں بہاولپور یونین آف جرنلسٹس، پریس کلب اور الیکٹرانک میڈیا ایسوسی ایشن کے ممبران نے شرکت کی۔

تازہ ترین