• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان اسٹیل سے ملازمین کی برطرفی قبول نہیں، پاسلو یونین

کراچی (اسٹاف رپورٹر) نیشنل لیبر فیڈریشن پاکستان کے صدر شمس الرحمٰن سواتی نے کہا ہے کہ پاکستان اسٹیل کی نج کاری اور ملازمین کی بر طرفی کسی صورت قبول نہیں کریں گے۔وہ پاسلو کے جنرل ورکرز اجلاس سے خطاب کررہے تھے، جس سے پاسلو کے صدر عاصم بھٹی، جنرل سیکرٹری علی حیدر گبول، سینئرنائب صدر ظفر خان، این ایل ایف کے جنرل سیکرٹری شاہد ایوب اور نعمان شاہ نے بھی خطاب کیا۔شمس الرحمٰن نے مزید کہا کہ روس کے نمائندوں نے مختلف ذرائع سے کئی بار پاکستان اسٹیل کی بحالی کی پیشکش کو دہرایا، حکومت کو یہ دعوت قبول کرلینی چاہئے۔

تازہ ترین