• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ثناء خان نے مداحوں کو زندگی بدل دینی والی دعا بتادی

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک)دین اسلام کے خاطر شوبز کی دنیا سے کنارہ کشی کرنے والی ثناء خان نے مداحوںکو بتایا ہے کہ کیسے ان کی زندگی تبدیل ہوئی۔ ثناء خان روحانیت کے اس سفر کو اپنے چاہنے والوں کے ساتھ بھی شیئر کر رہی ہیں اور وہ اس حوالے سے سوشل میڈیا پر متعدد ویڈیوز اپ لوڈ کر رہی ہیں۔اب حال ہی میں انہوں نےا پنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں انہوں نے بتایا کہ کس چیز نے ان کی زندگی کو تبدیل کیا ہے۔ثناء خان نے اپنے مداحوں کو دعا بتائی جس کا مفہوم ہے کہ اے دلوں کو پھیرنے والے میرے قلب کو دین کی جانب پھیر دے۔ثناء خان نے اپنی ویڈیو کے آغاز میں کہا کہ ’جب سے میں نے اعلان کیا ہے تب سے بہت سارے لوگوں کی جانب سے ایک سوال کیا جا رہا ہے کہ ہم بھی اس چیز پر بہت محنت کر رہے ہیں لیکن اس معاملے میں سست ہوجاتے ہیں اور ہم سے یہ نہیں ہو پاتا تو آپ یہ کیسے کر پاتی ہیں‘؟انہوں نے کہا کہ ’کرنے والی تو صرف اللہ کی ذات ہے، لیکن ایک دعا ہے جو میں بہت پڑھتی ہوں اور ہر نماز میں دعا کے وقت بھی پڑھتی ہوں، کبھی بھی اٹھتے بیٹھتے چلتے پھرتے پڑھتی ہوں تو میں نے سوچا کہ یہ میں آپ سب لوگوں سے بھی شیئر کروں‘۔ثناء خان نے کہا کہ ’آپ لوگ یہ دعا جتنا ہو سکے اتنی پڑھیں، کیونکہ اگر ہمیں اپنی زندگی میں کچھ چاہیے ہوتا ہے تو اس کے لیے ہم بہت محنت کرتے ہیں اور ہمیں قربانیاں بھی دیتی پڑتی ہیں تو اگر آپ اللہ سے تعلق بنانا چاہتے ہیں تو آپ بھی اس کے لیے خوب محنت کریں اور قربانیاں دیں‘۔انہوں نے مزید کہا کہ ’بغیر قربانی کے ہمیں دنیا میں کچھ حاصل نہیں ہوتا۔

تازہ ترین