• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انٹرنیشنل نعت اور الائنس آف مسلم کے زیر اہتمام محفل نعت

مانچسٹر(نمائندہ جنگ)مانچسٹر میں انٹرنیشنل نعت ایسوسی ایشن اور الائنس آف مسلم آرٹس کے زیر اہتمام ذوم پر26ویں محفل نعت کا انعقاد کیا گیا۔ محفل میں ممتاز ثنا خوان محمد صلی اللہ علیہ وسلم الحاج شہباز قمر فریدی،قاری شاہد محمود قادری،قاری کرامت علی نعیمی،سید الطاف حسین کاظمی ،قاری احمد رضا جماعتی،ڈاکٹر نثار معرفانی،عبدالقادر نوشاہی،حافظ معین الدین اختر،حشمت خان،حافظ غلام مصطفیٰ قادری،محمد ساجد قادری،قاری جاوید اختر چشتی،میاں طاہر نعیم،سید کمال شاہ،چوہدری نصیر احمد ساہیوال،سلطان عتیق الرحمن،علی رضا،نبیل حسین،استاد محمد صفدر،صاحبزادہ محمد خوشتر،محمد الطاف،محمد اسد،امام سبطین علی اور دیگر نے شرکت کی۔ امام محمد عاصم حسین،میاں طاہر نعیم اور الحاج محمد خوشتر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وبا اور لاک ڈائون کے سبب سالانہ محفل کا مسجد میں بطوربڑی محفل اہتمام نہیں کیا گیا۔مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپ ﷺمخزن کائنات ہیں ،تاجدارِ کائنات صلی اللہ علیہ وسلم پوری کائنات کیلئے رحمۃ اللعالمین بن کر تشریف لائے، محفلِ میلاد میں پاکستان سمیت دنیا بھر کے مشہور ثنا خواں اور قرا حضرات نے اپنے کلام پیش کئے،اس موقع پر آپﷺ کودرود وسلام کا نزرانہ پیش کیا گیا، محفل نعت کے اختتام پر قاری جاوید اختر چشتی نے دعا کی۔نقابت کے فرائض قیصر محمد مدنی نے اداکیے۔
تازہ ترین