• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایمسٹرڈیم میں شوکت علی کی جانب سے پاک فوج سے یکجہتی کیلئے تقریب

دی ہیگ ( فاروق حیدر) ہالینڈ کے شہر ایمسٹرڈیم میں معروف پاکستانی تاجر چوہدری شوکت علی نے پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کے جلسوں میں میاں نوازشریف کی پاک افواج کے خلاف ہرزہ سرائی کی مذمت کی اور پاک فوج کی حمایت میں شاندار تقریب کا اہتمام کیا، جس میں بزنس کمیونٹی اور دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے کثیر افراد نے شرکت کی، تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے حاجی محمد سلیمان نے کیا، جبکہ نظامت کے فرائض ملک مسعود الرحمن نے بڑی عمدگی سے ادا کیے، مقررین چوہدری بابر جمیل، طاہر کیانی، حاجی چوہدری، ادریس احمد اور بابر سہیل بھٹی اور جمیل احمد نے سابق وزیراعظم نے میاں نوازشریف کے فوج مخالف بیانات پر شدید الفاظ میں مذمت کی، مقررین اور شرکا نے بلند آواز میں کہا کہ ہم سب پاک فوج کے ساتھ ہیں، کیونکہ وطن عزیز کی سلامتی کی ضمانت صرف اور صرف پاک فوج ہے، یہی پاک فوج ہے جو ہر ناگہانی آفت میں پاکستانی عوام کی مدد کرتی ہے، وطن عزیز پاکستان میں پاک فوج جاگتی ہے اور شہری سکون کی نیند سوتے ہیں۔ تقریب میں پاکستانی تاجر محمد ارشد، پاکستان بزنس فورم ہالینڈ کے صدر انور ثاقب، حاجی لیاقت، جاوید عظیمی، عابد غزنوی اور دیگر شخصیات نے شرکت کی۔ تقریب کے آرگنائزر چوہدری شوکت علی نے تمام شرکا کا شکریہ ادا کیا اور پرتکلف عشائیہ دیا۔ 
تازہ ترین