• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایتھنز : کا ریلی کیلئے کشمیر آرگنائزنگ کمیٹی کا اجلاس

ایتھنز(مرزارفاقت حسین) 28 اکتوبر کو ایتھنز میں مقبوضہ کشمیر میں جاری مظالم کے خلاف بھرپور احتجاجی کار ریلی کو حتمی شکل دے دی گئی۔۔ہفتہ کی شام مرکز جمعیت اہل حدیث پیراستیری میں امیر جماعت حافظ محمد اکرم نے کشمیر آرگنائزنگ کمیٹی کے اراکین کے اعزاز میں ایک ضیافت کا اہتمام کیا جس نے بعد ازاں اجلاس کا روپ دھار لیا ۔اجلاس میں موجود کشمیر آرگنائزنگ کمیٹی کے اراکین کی اکثریت نے مشاورت کرتے ہوئے حتمی فیصلہ کیا کہ 28 اکتوبر کو یونان میں مقیم پوری پاکستانی اور کشمیری برادری متحدہ طور پر کار ریلی میں شرکت کر کے اسے کامیاب و موثر بنانے میں اپنا کردار ادا کرے گی ۔اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے پاک کشمیر ویلفیئر سوسائٹی کے صدر مرزا زبیر جرال اور چیئرمین علی شیر راجپوت نے کہا کہ ہم کشمیر کیلئے اٹھنے والی ہر آواز میں اپنے بھائیوں کے ساتھ ہیں اور پوری تیاری کے ساتھ 28 اکتوبر کی احتجاجی کار ریلی میں بھرپور شرکت کریں گے۔اجلاس میں مسلم لیگ ن، مسلم لیگ ق یونان،پاکستان پیپلز پارٹی ،پاکستان اوور سیز الائنس فورم ،پاکستان جرنلسٹ کلب مرکزی جمعیت اہل حدیث ،سٹیزن یونین فار ہیومن رائٹس گریس۔منہاج القران، ورلڈ اسلامک پیس مشن گریس کے نمائندگان نے شرکت کی،پر تکلف ضیافتی اجلاس کے انعقاد پر شرکا نے امیر مرکزی جمعیت اہل حدیث یونان حافظ محمد اکرم کو مبارکباد پیش کی۔
تازہ ترین