• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آذر بائیجان اور آرمینیا کے درمیان گولہ باری جاری، روس کو جنگ سے دور رہنے کا انتباہ

باکو (جنگ نیوز )آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان گولہ باری کا سلسلہ جاری ہے اور دونوں جانب سے سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزیوں کے بھی الزامات عائد کیے جارہے ہیں۔اطلاعات کے مطابق تازہ لڑائی میں آرمینی فوج کے مزید 11 اہلکار مارے گئے ہیں جبکہ باکو پر آرمینیا نے شہری علاقوں پر حملوں کے الزامات عائد کیے ہیں۔دریں اثنا آذر صدر نے روس کو اس جنگ سے دور رہنے کا انتباہ کیا ہے ۔آذر بائیجان کے صدر الہام ایلیف نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ آرمینیا چاہتا ہے روس کی فوج اس جنگ میں مدد کو آئے لیکن ایک تیسرے فریق کو اس لڑائی میں اپنی فوج کو شامل نہیں کرنا چاہیے۔

تازہ ترین