• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نجی ہسپتال میں بچے کا غلط آپریشن، ورثا کا احتجاج

رحیم یارخان (نمائندہ جنگ) صادق آباد میں نجی ہسپتال میں4سالہ بچے منیر احمد کا غلط آپریشن کردیا گیا، ورثا کا احتجاج ۔ نجی ہسپتال میں منیر احمد کو بائیں بازو میں انفکیشن کی وجہ سے داخل کیا گیا، لیکن ڈاکٹر نے دائیں بازو کا آپریشن کردیا۔ جس پر ورثا نے پولیس کو بلالیا اور احتجاج شروع کردیا۔ تھانہ سٹی صادق آباد کی پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ جس پر ہسپتال کی انتظامیہ نے منت سماجت شروع کردی اور معافی مانگتے ہوئے بچے کے علاج پر آنے والے تمام اخراجات اٹھانے کا وعدہ کیا، جس پر بچے کے والد نذیر احمد نے پولیس کو قانونی کارروائی نہ کرنے کی درخواست کردی اور احتجاج ختم کردیا۔
تازہ ترین