• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک کے بیشتر علاقوں میں سردی و برفباری کا آغاز


ملک کے بیشتر علاقوں میں آہستہ آہستہ سردی کی آمد ہو رہی ہے، کراچی میں بھی شام کے اوقات میں خنکی میں اضافہ ہوگیا ہے، نانگا پربت ، فیری میڈوز پر موسم سرما کی پہلی برفباری نے پہاڑوں کی خوبصورتی میں مزید اضافہ کردیا ہے۔

ضلع دیامر کے علاقے بابوسر ٹاپ پر برفباری کے بعد شاہراہ بند ہوگئی ہے جس سےبراستہ ناران گلگت بلتستان آنےوالے مسافر پھنس گئے۔

برفباری سے نانگا پربت ، فیری میڈو ز اور بوٹو گاہ ٹاپ و دیگر بلند پہاڑوں کی خوبصورتی میں اضافہ ہوگیاہے۔


غذر کے بالائی علاقوں میں سردی کی آمد کے ساتھ ہی درختوں کے پتوں نے بھی مختلف رنگ اختیار کرلئے ہیں۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور دن کے اوقات میں گرم رہے گا۔

گزشتہ روز ریکارڈ کیےگئےکم سےکم درجہ حرارت کے مطابق لیہہ میں منفی05، قلات منفی 03، اسکردو میں ایک ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

کوئٹہ میں درجہ حرارت 3، مظفر آباد میں 9، اسلام آباد میں 11، لاہور اور پشاور میں 17، کراچی میں 18ڈگری رہا۔

تازہ ترین