• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

والد کا برٹنی اسپیئر کی زندگی پر حد سے زیادہ کنٹرول ہے، میک اپ آرٹسٹ

لاس اینجلس (مانیٹرنگ ڈیسک)معروف امریکی پاپ گلوکارہ، اداکارہ، رقاصہ، سماجی رہنما اور پروڈیوسر 38سالہ برٹنی اسپیئرز کے میک اپ آرٹسٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کے والد جو قانونی طور پر ان کے سرپرست ہیں وہ گلوکارہ کی ذاتی زندگی پر حد سے زیادہ کنٹرول رکھے ہوئے ہیں۔ برٹنی اسپیئرز کے میک اپ آرٹسٹ میکسی نے چند دن قبل کیلابیبس نامی یوٹیوب چینل سے خصوصی بات کرتے ہوئے کئی انکشافات کیے۔میکسی نے انٹرویو میںدعویٰ کیا کہ اگر برٹنی اسپیئرز کی سرپرستی ان کے والد اور دیگر لوگوں کے پاس نہ ہوتی تو اب تک وہ تیسری شادی کر چکی ہوتیں۔انہوں نے الزام عائد کیا کہ ان کے سرپرست گلوکارہ کی ذاتی زندگی پر حد سے زیادہ کنٹرول رکھے ہوئے ہیں، وہ یہ بھی فیصلہ کرتے ہیں کہ اداکارہ کو کب شادی کرنی چاہیے، کب بچے پیدا کرنے ہوں گے اور انہیں کیسے لوگوں سے کب دوستی کرنی چاہیے۔میک اپ آرٹسٹ کے مطابق اگرچہ گزشتہ کچھ عرصے میں برٹنی اسپیئرز کو سوشل میڈیا اکاؤنٹس کو چلانے کا زیادہ اختیار دیا گیا ہے تاہم اس کے باوجود ان کی ذاتی زندگی پر حد سے زیادہ کنٹرول رکھا گیا ہے۔

تازہ ترین