• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہالفورڈ آٹو سینٹرز نے سیکڑوں ایم او ٹی ٹیسٹرز بھرتی کر لئے

لندن (پی اے) ہالفورڈز آٹو سینٹرز نے استعمال شدہ کار مارکیٹ میں اضافہ کے پس منظر میں سیکڑوں ایم او ٹی ٹیسٹرز اور وہیکلز ٹیکنیشنز بھرتی کر لئے۔ ایم او ٹی بکنگ حالیہ مہینوں میں دگنی ہو جانے کے بعد کمپنی 250 سے زائد ملازمتیں تخلیق کر رہی ہے۔ ہالفورڈز کا کہنا ہے کہ ایم او ٹی ٹیسٹنگ وائرس بحران کے نتیجے میں رک گئی تھی جس کی وجہ سے کام کا ڈھیر جمع ہو گیا ہے۔ کمپنی نے مزید بتایا ہے کہ ایم او ٹی کی ڈیمانڈ میں اضافہ کی وجہ یہ بھی ہے کہ بیشتر افراد مسلسل پبلک ٹرانسپورٹ کے متبادل استعمال کے خواہش مند ہیں۔ ہالفورڈز آٹوسینٹرز کے منیجنگ ڈائریکٹر اینڈی رینڈل نے بتایا کہ وبا کے پھیلائو کے دوران ایم او ٹی ٹیسٹنگ رک گئی تھی جس کے نتیجے میں ہم نے موسم خزاں اور سرما کے دوران بکنگ میں دگنا اضافہ دیکھا۔ موٹرسٹ اور لاکھوں دوسرے افراد کار ٹیسٹ نہیں کرا سکے جس کی وجہ سے اب مزید ایم او ٹی ٹیسٹرز کی ضرورت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے موٹرنگ سروسز میں کوئی سست رفتاری نہیں دیکھی کیونکہ لوگ مسلسل پبلک ٹرانسپورٹ سے گریز کر رہے ہیں جس کی وجہ سے ایم او ٹی ٹیسٹرزکے لئے بھرتی کی مہم اور یہ تیز رفتار اقدامات برطانیہ کو رواں دواں رکھنے کے لئے ضروری ہیں۔
تازہ ترین