آپ آف لائن ہیں
منگل8ربیع الثانی 1442ھ 24؍نومبر 2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

گزشتہ 50 سالوں میں 60 فی صد یہودیوں نے یورپ چھوڑ دیا

کراچی(نیوز ڈیسک) برطانیہ سے تعلق رکھنے والے انسٹی ٹیوٹ فار جیوش پالیسی ریسرچ کےایک حالیہ سروے میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ 50 سالوں میں 60 فیصد یہودیوں نے یورپ چھوڑ دیا ہے جس کی بڑی وجہ سویت یونین کا بکھرنا ہے، اس وقت صرف 9 فیصد یہودی یورپ میں رہتےہیں جبکہ 19 ویں صدی کے آخر میں یہودیوں کی تعداد 90 فیصد تھی، اس وقت یورپ میں 13 لاکھ یہودی آباد ہیں جبکہ دو تہائی یہودی فرانس،برطانیہ اور جرمنی میں آباد ہیں ،یہودیوں کی آبادی میں رد بدل 1970 سے 2020 تک ہوا جس میں زیادہ تعداد، یو ایس ایس آر اور ایسٹرن بلاک سے ہے۔

اہم خبریں سے مزید