• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈاکٹر ز پر حملے کے خلاف وائی ڈی اے کا احتجاج ،بی ایم سی کی اوپی ڈیز بند

کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر )بولان میڈیکل کمپلیکس ہسپتال کوئٹہ کے شعبہ معدہ،جگر اور آنت میں سنیئر پروفیسر اور ڈاکٹرز پر حملہ کرنے والوں کے خلاف مقدمہ درج نہ ہونے پر ینگ ڈاکٹر زایسوسی ایشن بلوچستان کی جانب سے ہسپتال کی او پی ڈیز بند کردی گئیں جبکہ ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیاکہ 24گھنٹے کے دوران مقدمہ درج نہ ہوا اور ذمہ داران کے خلاف قانونی کارروائی نہ کی گئی تو مزید سخت فیصلے کرکے احتجاج کو وسعت دی جائے گی ۔ بیان میں کہاگیاکہ گزشتہ روز بولان میڈیکل کمپلیکس ہسپتال کے شعبہ معدہ، جگر اور آنت کی او پی ڈی میں ڈیوٹی پر موجود پروفیسر کو ایک صوبائی وزیر نے پہلے فون کرکے دھمکیاں دیں اور پھر مسلح افراد کو او پی ڈی بھیج کر ڈاکٹروں پر حملہ کروایا بیان میں کہا گیاکہ صوبائی وزیر کی جانب سے اپنے مریض کو بغیر دیکھے اسلام آباد ریفر کروانے کیلئے پروفیسر پر دباؤ ڈالا گیاپروفیسر نے غیر قانونی اقدام اٹھانے سے انکار کیا تو ڈاکٹر کو فون پر دھمکیاں دی گئی ، بیان میں الزام عائد کیا گیا کہ مسلح حملہ آوروں میں ایک سیاسی جماعت کے سابق سیکرٹری اطلاعات بھی شامل تھے۔ ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے کہا کہ آئے روز ڈاکٹروں پر تشدد کے واقعات اور حکومتی غفلت اب مذید کسی بھی صورت برداشت نہیں کی جائے گی ۔ واقعہ کے بعد ڈاکٹرز نے پیر کے روز تک مذکورہ صوبائی وزیر اور ان کے مسلح اہلکاروں کے خلاف قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا تھا مگر ان کے مطالبہ پر کوئی عمل درآمد نہیں ہوسکا جس کے بعد انہیں مجبوراً ہسپتال کے او پی ڈیز کو بند کرنا پڑے ۔ بیان میں کہا گیا کہ پولیس کو واقعہ سے آگاہ کرنے کے باوجود ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کیا گیا ۔  
تازہ ترین