• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خاتون کی رقم بٹورنے والے ملزم کا تین روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

ملتان(سٹافرپورٹر)جوڈیشل مجسٹریٹ نے منی آرڈر کی مد میں مستحق خاتون کی رقم بٹورنے والے ملزم کا مزید تین روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا ہے۔ ایف آئی اے کے مطابق ملزم مشتاق حسین کے خلاف ڈویژنل سپرنٹینڈنٹ پوسٹ آفس ساہیوال بشیر احمد نے مقدمہ درج کرایا کہ ملزم مشتاق حسین نے ایک مستحق خاتون شمیا مائی کی تین لاکھ 65 ہزار روپے کی رقم بٹور لی تھی تاہم برآمدگی اور تفتیش کے لیے ریمانڈ منظور کیا گیا ہے۔
تازہ ترین