• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

معافی مانگنے تک فرانس سے سفارتی تعلقات منقطع کئے جائیں،حافظ نعیم

کراچی ( اسٹاف ر پو ر ٹر)امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ فرانس میں توہین آمیز خاکوں کے خلاف 28اکتوبر بروز بدھ کو شام 4بجے تین تلوار پر احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا، جمعہ 30اکتوبر کو امیرجماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق کی اپیل پر ملک بھر میں یوم احتجاج منایا جائے گا اس سلسلے میں شہر بھر کی مساجد، چوکوں، چوراہوں اور اہم پبلک مقامات پر مظاہرے کیے جائیں گے یکم نومبربروزاتوار مزار قائد سے سی بریز پلازہ ایم اے جناح روڈ تک ”تحفظ ناموس رسالتؐ“ ریلی نکالی جائے گی،حافظ نعیم نے کہا ہے کہ فرانس سے سفارتی تعلقات معافی مانگنے تک ختم کیے جائیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ادارہ نورحق میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ حافظ نعیم الرحمٰن نے کہاکہ فرانس میں توہین آمیز خاکوں کی اشاعت کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال کے باعث شہر بھر میں جاری ”حقوق کراچی تحریک“ فی الحال مؤخر کردی گئی ہے۔

تازہ ترین