• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی(پ ر)جمعیت علماء پاکستان کراچی ڈویژن کا ایک اہم اجلاس رضا لائبریری میں جمعیت علماء پاکستان کے صدر مفتی محمد غوث صابری کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں ماہ ربیع النور کے سلسلے میں مرکزی عید میلادالنبیؐ کے جلوس کے حولاے سے انتظامات کا جائزہ لیا گیا اور اس بات کا اعادہ کیا گیا کہ نظام مصطفیٰؐ کے نفاذ کیلئے اس ملک میں ہر ضروری اقدامات کا سلسلہ کیا جائیگا کیونکہ اس نظام کے نفاذ کے ذریعے ہی اس ملک کا مقدر بدل سکتا ہے۔ اجلاس میں محمد مستقیم نورانی، اسلم عباسی، حلیم خان غوری، نوید خان، حافظ محمد سہیل، سعید اختر ملک، سید شرافت حسین نے شرکت کی۔

تازہ ترین