• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایڈمنسٹریٹر کراچی افتخار علی شالوانی نے بلدیہ عظمیٰ کراچی کے ڈائریکٹر میڈیا مینجمنٹ علی حسن ساجد سے ان کی خوشدامن انیس فاطمہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی ہے کہ ﷲ تعالیٰ مرحومہ کو اپنے جوار رحمت میں جگہ اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے، علی حسن ساجد کی خوشدامن انیس فاطمہ طویل علالت کے بعد منگل کی صبح انتقال کر گئی تھیں، مرحومہ کا سوئم جمعرات، 29 اکتوبر کو نماز ظہر اور عصر کے درمیان مسجد حسن، گلشن اقبال نزد نیپا چورنگی میں ہوگا جبکہ خواتین کے لئے نازش ہیون اپارٹمنٹ، بلاک۔ 11، گلشن اقبال نزد نیپا چورنگی میں اہتمام کیا گیا ہے۔

تازہ ترین