• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران میں بھی فرانسیسی سفیر طلب، احتجاجی یادداشت حوالے کی

پیرس (این این آئی) فرانسیسی صدر ایمانویل میکرون کی طرف سے اسلام کے بارے میں متنازع بیان جاری کرنے کے بعد مسلم ممالک کی طرف سے مذمت کا سلسلہ جاری ہے۔ گزشتہ روز ایران نے بھی تہران میں تعینات فرانسیسی سفیر کو طلب کر کے اپنا احجاج ریکارڈ کرایا اورانھیں احتجاجی مراسلہ دیا ۔ قبل ازیں ترک صدر رجب طیب اردوان اور پاکستانی وزیر اعظم عمران کے ساتھ سعودی عرب نے بھی میکرون کے بیان پر شدید تنقید کی تھی۔ سعودی حکومت نے کہا ہے کہ خلیجی ممالک اس بارے میں شدید تحفظات رکھتے ہیں۔

تازہ ترین