• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسلمان نبیﷺ سے جان سے زیادہ محبت کرتے ہیں، شیخ سربلند

لندن (جنگ نیوز) سماجی شخصیت شیخ سربلند نے فرانس میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت پر شدید کرب کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ غیر مسلموں کو یہ اندازہ ہی نہیں کہ مسلمان اپنے نبیﷺ سے اپنی جان و مال سے زیادہ محبت کرتے ہیں اور ان کی شان میں گستاخی کسی صورت قبول نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ اظہار رائے کی آڑ میں مسلمانوں کے خلاف پروپیگنڈا بند ہونا چاہئے اور ترکی نے جس طرح فرانس سے اپنا سفیر واپس بلایا ہے پاکستان کو بھی اس کی تقلید کرنی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ مسلمان دیگر تمام مذاہب اور ان کی مقدس ہستیوں کا احترام کرتے ہیں اور دوسروں سے بھی اس رویہ کی توقع رکھتے ہیں لیکن اگر یہ عناصر باز نہ آئے تو نقصان ان کا ہی ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ مسلمان گستاخانہ خاکوں کے خلاف احتجاج کے دوران صبر کا دامن ہرگز نہ چھوڑیں اور امن و امان کو خراب نہ کریں ورنہ الٹا ہمیں بدنام کیا جائے گا۔ انہوں نے جمعہ کے روز لندن میں ہونے والے پرامن احتجاجی مظاہرے کی حمایت کا اعلان بھی کیا۔
تازہ ترین