• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرانسیسی صدر کی اسلام دشمنی قابل مذمت ہے،سعید مغل

برمنگھم (پ ر) محمد سعید مغل ایم بی ای نے فرانسیسی صدر کی اسلام دشمنی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ فرانسیسی صدر کا دماغ مفلوج نظر آتا ہے، انہوں نے کہا کہ پاکستان کے دونوں ایوانوں نے اس گستاخی پر قرارداد متفقہ منظور کی ہے ، فرانس میں گستاخانہ خاکوں کو عمارتوں پر چسپاں کرکے پوری دنیا کے مسلمانوں کے دلوں کو مجروح کیا ہے جس کی دنیا بھر کے مسلمانوں نے مذمت کی ہے، انہوں نے کہا ترک صدر ایردوان کے اس بیان کو خراج پیش کرتے ہیں جس میں انہوں نے فرانسیسی منصوعات کے بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے یہ ان کا جرأت مندانہ فیصلہ ہے، میں برطانیہ میں آباد مسلمانوں سے اپیل کرتا ہوں فرانس کی اشیاء کا مکمل بائیکاٹ کیا جائے۔ علماء اکرام بھی اپنی اپنی مساجد میں اعلان کریں کہ فرانس کو اسلام دشمنی کا خمیازہ بھگتناہوگا۔
تازہ ترین