• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا وائرس کی وجہ سے آسٹریا کا یوم آزادی نہایت سادگی سے منایا گیا

ویانا(نمائندہ جنگ )26 اکتوبر کو آسٹریا کا یوم آزادی کا دن بڑی گرمجوشی اور دھوم دھام سے منایا جاتا ہے مگر اس سال کورونا وائرس کے حالات کی وجہ سے تمام سرکاری و غیر سرکاری تقریبات ملتوی کر کے نہایت سادگی کےساتھ منایا گیا ۔ وفاقی حکومت نے ڈیجیٹل طریقہ سے ویڈیوز کلپ کے زریعے ٹی وی چینلز پر پروگرام دکھانے کے انتظامات کیے ۔مسلح افواج کے بارے میں شو ،روایتی معلومات ٹی وی پر نشر کی گئیں، قومی تعطیل کے موقع پر اس سال ہیلڈن پلاٹس میں کسی نمائش کا انعقاد نہیں کیا گیا، روایتی طور پر اس موقع پر عوام کو دعوت دی جاتی تھی لیکن اس سال سب کچھ مختلف تھا۔ یوم آزادی آسٹریا 26 اکتوبر کو منصوبہ بند مسلح افواج کے شو معمول کے مطابق نہیں کیے گئے۔پھولوں کی چادر چڑھانے اور بھرتی کرنے والوں کا حلف اٹھانا اس بار ناظرین کے بغیر ہوا،اور ہیلڈن پلاٹس پر وزارت صحت کی موجودہ COVID 19 پابندیوں کے تحت کوئی تقریبات کا پروگرام نہیں ہوا۔ سیاسی تقریبات صبح 9 بجے وزراء کی مجلس سے شروع ہوئی جس کے بعد وفاقی صدر الیگزنڈر وان ڈیر بیلن نے محل کے دروازے پر پھولوں کی چادر چڑھائی، بھرتیاں شدہ علامتی طور پر حلف لیا گیا۔ ہیلڈن پلاٹس کے اوپر فوج کے سات جیٹ طیاروں نے اڑان بھری۔ ٹی وی پر کمانڈو زکے پیراشوٹ جمپ براہ راست دکھائے گے۔ اسٹیفن روزوزٹکی کی مختصر فلمیں اور پورٹریٹ آسٹریا کے معروف فلم ڈائریکٹر اور آسکر فاتح اسٹیفن روزوزٹکی نے نمائش کے بنیادی موضوعات کے ساتھ ساتھ فوجیوں کی تصویروں پر بھی مختصر فلمیں بنائی تھیں جو ٹیلی ویژن پر بھی دکھائی گئیں۔وفاقی صدر الگزینڈر وان دیر بیلن نے روایتی تقریر کی اور قوم کو آسٹریا کے قومی دن جشن آزادی کی مبارکباد پیش کی ۔ یاد رہے کہ اس سال آسٹریا کے صدر الگزینڈر وان دیر بیلن اور وفاقی حکومت نے یوم آزادی کے موقع پر سپیشل ویڈیوز کلپ تیار کیے ہیں جن میں آسٹریا کی آزادی کے حالات پر جدوجہد اور ہفبرگ کی تاریخی اندرونی مقامات اورصدر دفتر کا وزٹ لوگوں کو ویڈیو کے زریعے دکھایا گیا ہے۔ 
تازہ ترین