• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرانسیسی صدر ذہنی بیمار، دنیا کے امن کیلئے بھیانک خواب ہیں،رانا بشارت

برسٹل ( پ ر) ملت اسلامیہ کو فرانس کے ساتھ سفارتی، تجارتی تعلقات ختم کر دینے چاہیے۔ان خیالات کا اظہار رانا بشارت علی خان نے کیا۔انہوں نے کہا کہ فرانسیسی صدر ایمانویل میکرون ذہنی بیمار اور دنیا کے امن کیلئے بھیانک خواب کی مانندہیں، او آئی سی اور اقوام متحدہ کو اس معاملے کی حساسیت کو سمجھتے ہوئے فرانس کے ساتھ سختی سے نمٹنے کی ضرورت ہے، ہمارا ایمان مکمل نہیں ہوتا جب تک ہم اپنی زندگی، اپنے مال، اپنی اولاد اور اپنی ہر چیز سے زیادہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے عشق نہ کر یں،انہوں نے کہا کہ فرانس کی حکومت مسلسل مسلم امہ کوزچ کرنے کی روش اپنائے ہوئے ہے ۔ فرانس میں سرکاری ایماء پر عمارتوں پر لگنے والے نازیبا خاکوں کے بینرز امن عالم کو آگ لگانے کے مترادف ہیں، رانا بشارت نے کہاہے کہ دنیا مزیدتقسیم کی متحمل نہیں ہوسکتی۔ گستاخانہ خاکوں کی حوصلہ افزائی سے اسلام اورہمارے پیغمبر ﷺ کونشانہ بنایا جارہاہے، بدقسمتی سے انہوں نے تشددپرآمادہ دہشت گردوں کی بجائے اسلام پرحملہ آور ہوکر اسلامو فوبیا کی حوصلہ افزائی اورمسلمانوں کو مشتعل کرنے کا کاراستہ چنا۔ فرانسیسی صدرکے اسلام کو سمجھے بغیرنشانہ بنانے کے عمل نے یورپ اور دنیابھرکے لاکھوں مسلمانوں کے جذبات کومجروح کردیاہے، مقام افسوس ہے کہ صدر میکرون نے جان بوجھ کرمسلمانوں کو جن میں انکے اپنےشہری بھی شامل ہیں کو مشتعل کرنےکی راہ اختیارکی۔ فرانسیسی صدر نے دنیا کے ایک ارب ستر کروڑ مسلمانوں کے جذبات کی توہین کی ہے۔رسول اکرم صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم انسانیت کیلئے امن،سلامتی، رواداری و محبت کا پیغام لے کر آئے۔ فرانسیسی صدر کے عمل سے دنیا کے اندر بین المذاہب مکالمہ،رواداری کی کوششوں کو نقصان پہنچ رہا ہے۔اقوام متحدہ،او آئی سی،اسلامی تعاون تنظیم، یورپی یونین کو فوری طور پر اس پر اقدامات اٹھانے چاہئیں۔
تازہ ترین