• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آسٹریا میں کورونا انفیکشن بڑھ رہا ہے،روڈولف انشبور

ویانا(اکرم باجوہ) آسٹریا کےوزیر صحت روڈولف انشبور (گرین) نے عوام سے کورونا کے حوالے سے احتیاط کی اپیل کی ہے۔انہوں نے کہا کہ آسٹریا میں کورونا وبا کی صورتحال خراب تر ہوتی جارہی ہے،تیزی سے بڑھتی ہوئی انفیکشن کی تعداد کی وجہ سے انتہائی نگہداشت میں مریضوں کی تعداد ایک بار پھر بڑھ گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ انتہائی نگہداشت والے بستروں کے استعمال کے لئے تین نکات فیصلہ کن ہیں، انفیکشن کی تعداد میں اضافہ، بوڑھے لوگوں اور نرسنگ ہومز کا تحفظ اور صحت کے نظام کا تحفظ۔ چونکہ اگر عمررسیدہ لوگوں اور نرسنگ ہومز یا صحت کے نظام میں حیرت انگیز طور پر انفیکشن کے پھیلنے کے خطرات بڑھ جاتے ہیں تو اہلکاروں کی صلاحیتوں میں بھی نمایاں کمی واقع ہوسکتی ہے۔وزیر صحت نے کہا کہ بوڑھے لوگوں، نرسنگ ہومز اور صحت کے نظام کے تحفظ پر خصوصی توجہ دیں گے۔وزیر صحت نے کہا کہ میری اپیل ہے کہ عوام اب صورتحال کی سنگینی کو تسلیم کریں رابطوں کو نمایاں طور پر کم کریں ، اقدامات کو مستقل طور پر نافذ کریں اور ان پر عمل درآمد کریں۔
تازہ ترین