• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چلی کے عوام نے فوجی آمر کا بنایا ہوا آئین مسترد کر دیا

سنتیاگو (جنگ نیوز )چلی کے عوام نے چار دہائیوں قبل فوجی آمر کے دور میں بنائے گئے آئین کو مسترد کر دیا ہے۔ اس جنوبی امریکی ملک میں اتوار کو کرائے گئے ریفرنڈم کے نتائج کے مطابق تقریبا اسی فیصد ووٹرز نے نئے آئین کے حق میں آواز بلند کر دی ہے۔ آئین کی تبدیلی کے چلی میں گزشتہ کئی برسوں سے ایک باضابطہ مہم چلائی جا رہی تھی۔ چلی کا آئین 1980 میں فوجی آمر جنرل آگسٹو پینوچٹ کے دور میں وضع کیا گیا تھا۔ ناقدین کا کہنا ہے کہ موجودہ آئین میں بالخصوص مقامی قدیمی لوگوں کو بنیادی سماجی حقوق کی ضمانت نہیں دی گئی تھی۔

تازہ ترین