• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مدرسہ میں دھماکہ، حفاظتی اقدامات کیوں نہ کئے؟ میاں افتخار

پشاور (نمائندہ جنگ) عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل اور پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے ترجمان میاں افتخار حسین نے کہا ہے کہ پشاور کے مدرسہ میں دھماکہ اور اس میں معصوم جانوں کی شہادت افسوسناک اور قابل مذمت ہے،حفاظتی اقدامات کیوں نہیں کئے، دہشت گردوں کیلئے اسکول، مدرسہ، مسجد اور عوامی مقامات ہمیشہ سے ایک سافٹ ٹارگٹ رہے ہیں۔

پشاور دیر کالونی کے مدرسہ میں ہونے والے دھماکے کے جائے وقوعہ اور اسپتال میں واقعے کے زخمیوں کی عیادت کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اے این پی کے مرکزی سیکرٹری جنرل نے کہا کہ نیکٹا کی جانب سے حالیہ تھریڈ الرٹس جاری ہونے کے باوجود دہشت گردی کے واقعات کی روک تھام کیلئے حکومت کی جانب سے مناسب اقدامات کا نہ ہونا تشویشناک ہے۔

تازہ ترین