• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

موڈیز نے واپڈا کو بی تھری کی کریڈٹ ریٹنگ دیدی

اسلام آباد (خالد مصطفیٰ) ایک اہم اور مثبت پیش رفت کےطور موڈیز انوسٹرز سروس نے گزشتہ روز واپڈا کو حکومت پاکستان کے ساتھ کریڈٹ ریٹنگ کے ضمن مساوی قراردیا، اور اسے بی 3 کی کارپوریٹ فیملی ریٹنگ (سی ایف آر) تفویض کردی۔ واپڈاکے ممبر فنانس نے’’دی نیوز‘‘ کو بتایا کہ اب واپڈا دیامر بھاشا اور مہمند ڈیموں کےمیگا اور اسٹریٹجک منصوبوں کے لئے ضروری زرمبادلہ کی ضروریات کو پورا کرنےکیلئے وفاقی حکومت کی ساورن گارنٹی کے بغیر500ملین ڈالر جمع کرنےکیلئے 10 سالہ گرین یورو بانڈ بین الاقوامی منڈی میں پیش کرسکےگا۔دیامر بھاشا اور مہمند ڈیمز مستقل اہمیت کے حامل منصوبے ہیں جو نہ صرف واٹر سیکورٹی بلکہ توانائی سیکورٹی کو بھی یقینی بنائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی کریڈٹ ریٹنگ ایجنسیوں جیسے موڈیز ، سٹینڈرڈزاینڈ پورز اور فچ ہیں انہوں نے ریٹنگ کے معاملے میں واپڈا کو حکومت پاکستان کے برابرقرار دیا یہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بارہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نومبر کے آخر یا دسمبر 2020 کے آغاز پر بانڈ کا اجراء کریں گے،ہم سود کو کم کرنے کیلئے حیرت انگیز مالی حکمت عملی اپنائیں گے۔

انہوں نے کہا کنٹریکٹرز پہلے ہی سے دیامر بھاشا ڈیم کے مقام پر متحرک ہوگئے ہیں جس کی پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش 6.4 ملین ایکڑ فٹ ہوگی، زراعت کیلئے اضافی 1.2 ملین ایکڑ اراضی کو سیراب کرنے میں مدد ملے گی ۔

تازہ ترین