• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور پریس کلب میں محفل میلادالنبی ؐ

لاہور ( جنرل رپورٹر ) لاہور پریس کلب میں محفل میلادالنبیؐ عقیدت واحترم سےمنائی گئی ۔ صدر لاہور پریس کلب ارشد انصاری ، خزانچی زاہد شیروانی ، ممبرگورننگ باڈی عمران شیخ،حسنین چوہدری،محی الدین ، پی یوجے کے صدر قمرالزمان بھٹی،جنرل سیکرٹری خواجہ آفتاب حسن ، علما ء اور معزز ممبران نے شرکت کی اور نبی رحمت ؐ سے والہانہ عقیدت اور محبت کا اظہار کیا۔ محفل پاک میں حافظ شاہد فدا ، احمد کاشف علی ہجویر ی، حافظ محمد اکرام ، فراز ہاشمی ، عمیر ظہیر و دیگر نعت خواں حضرات نے بارگاہ رسالت مآب میں نذرانہ عقیدت کے پھول نچھاورکئے ۔ علامہ حاجی یعفور رضا عطاری نے شان رسالت بیان کی ۔ ارشد انصاری نے کہا کہ محبت رسول کے بغیر ایمان کا دعویٰ فضول ہے اور عزت رسول پر ہماراتن من دھن سب کچھ قربان ہے ۔
تازہ ترین