• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جشن میلاد النبیؐ: مختلف تنظیموں کی جانب سے ریلیاں، تقاریب منعقد

ملتان (سٹاف رپورٹر) جشن میلاد النبی ؐ کے سلسلہ میں شہر میں مختلف تنظیموں کی جانب سے ریلیاں نکالی اور تقاریب منعقد کی گئیں۔ مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضرت محمدؐ کی آمد سے ظلم و جہالت کے اندھیرے ختم اور نور اسلام کی صبح روشن ہوئی۔ ینگ پاکستانیز آرگنائزیشن کے زیرِ اہتمام جشن عید میلاد النبیؐ کے موقع پر ہفت روزہ تقریبات بعنوان ہفتہِ حرمتِ و تحفظ ناموس رسالت ؐ کے پہلے روز ای لائبریری ملتان میں منعقدہ جائزہ نعت شریف برائے طالبات کی صدارت معروف خاتون سماجی رہنما مسز طاہرہ نجم نے کی مہمانان اعزاز میں فریدہ ظفر، فاروق لطیف ودیگر تھے۔ سجادہ نشین دربار حضرت نواب سخی ؒ معروف مذہبی، مخدوم سید زوہیب گیلانی، بیرسٹر سید عابد امام شاہ اور نعیم اقبال نعیم نے خطاب کیا۔مرکزی بزمِ مُحبِ غُلامانِ رسولؐ ملتان کے زیراہتمام جشن عید میلاد النبی ؐ کے سلسلہ میں محفل میلاد شریف کا انعقاد جامع مسجد ابو خان اندرون دہلی گیٹ ملتان میں بانی و سرپرست اعلٰی حاجی محمد سعید قادری کی زیرصدارت کیا گیا۔ متحدہ میلاد کونسل کے پلیٹ فارم سے نویں جلوس دعوت محمدی، پاکستان سنی تحریک، پاکستان نوجوان کونسل کے زیر اہتمام دیوان کے باغ آستانہ عالیہ چشتیہ سے جشن عیدمیلادالنبیؐ ریلی انعقاد پذیر ہوئی جس کی قیادت پیر سید علی احمد، پیر اسلم قادری، زاہد بلال قریشی،خواجہ ندیم مدنی صدیقی ودیگر نے کی۔ ریلی دیوان کے باغ سے شروع ہوکر جلال مسجد،گول باغ سے ہوتے ہوئے دیوان کے باغ پر اختتام پزیر ہوئی۔
تازہ ترین