• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

والڈ سٹی پراجیکٹ:نجی ادارے کا تعاون، دہلی گیٹ ڈویلپمنٹ پلان تیار

ملتان (سٹاف رپورٹر) تاریخی شہر ملتان کے حسن میں اضافہ اور شہریوں کو خوبصورت تفریح فراہم کرنے کیلئے والڈ سٹی پراجیکٹ نے نجی ادارے کے تعاون سے دہلی گیٹ کی ڈویلپمنٹ کا پلان تیار کرلیا۔اس سلسلے میں چئیرمین والڈ سٹی پراجیکٹ محمد ندیم قریشی کے زیرصدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں اے ڈی سی فنانس اینڈ پلاننگ ہدایت اللہ خان، سی ای او ویسٹ مینجمنٹ، ڈی ایم ڈی واسا مشتاق خان، چیف آفیسر میٹرو پولیٹن کارپوریشناور دیگر افسران نے شرکت کی، چیئرمین والڈ سٹی پراجیکٹ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دہلی گیٹ میں فوڈ کورٹ بنانے کا پلان تیارکیا گیا ہے، منصوبے میں سرمایہ کاری کیلئے نجی کمپنی نے آفر کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملتان کی تاریخی فصیل نئے اور پرانے شہر کا سنگم ہے، منصوبے سے عوام کو روائیتی تفریح کے مواقع میسر آئیں گے۔دہلی گیٹ سے پاک گیٹ کے درمیان تاریخی فصیل کو خوبصورت لائٹس کے ساتھ روشن کیا جائے گا  اور پراجیکٹ میں سرائیکی کلچر کو اجاگر کیا جائے گا۔ پرائیوٹ سرمایہ کاری کا آئیڈیا لاہور اور اسلام آباد کے پراجیکٹس سے لیا گیا ہے۔
تازہ ترین