• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایئرپورٹ پر بلیک لسٹمسافر زیرحراست

ملتان (سٹاف رپورٹر) شارجہ جانے والی نجی ایئر لائن میں سوار ہونے والے مسافر کو بلیک لسٹ پاسپورٹ استعمال کرنے کے الزام میں تحویل میں لیا گیا، نجی ایئر لائن میں سوار ہوکر شارجہ جانے والامسافر راجن پور کا رہائشی محمد افضل کو ایف آئی اے نے تحویل میں لیا،جس کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ مسافر محمد افضل کا پرانا پاسپورٹ گم ہونے کی وجہ سے نیا پاسپورٹ جاری کیا اور پرانے پاسپورٹ کو بلیک لسٹ میں ڈال دیا گیا تھا مسافر کو اپنا پرانا پاسپورٹ استعمال کرنے پر ایف آئی اے نے اپنے قبضے میں لیکر کارروائی شروع کردی ہے۔
تازہ ترین