• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اساتذہ کی بھرتی عارضی ہو گیخراب کارکردگی پر کنٹریکٹ ختم

ملتان (سٹاف رپورٹر) محکمہ سکولز پنجاب نے فیصلہ کیا ہے کہ آئندہ اساتذہ کی بھرتی مستقل بنیادوں کی بجائے عارضی طور پر کی جائے گی۔ خراب کارکردگی پر اساتذہ کے کنٹریکٹ میں اضافہ نہیں کیا جائے گا۔ صرف کارکردگی کی بنیاد پر ہی کنٹریکٹ میں اضافہ کیا جائے گا۔ واضح رہے اس وقت پنجاب بھر کے سرکاری سکولوں میں اساتذہ کی 70 ہزار اسامیاں خالی ہیں۔ پینشن بچت پلان کے تحت سرکاری سکولوں میں پارٹ ٹائم کوچز رکھنے کا فیصلہ کیا گیا، پروگرام مانیٹرنگ اینڈ ایمپلی منٹیشن یونٹ نے سکولوں سے پی ٹی سی ٹیچرز رکھنے کیلئے تعداد مانگ لی۔ پی ٹی سی ٹیچرز کو 6 ماہ کیلئے سکولوں میں رکھا جائے گا جبکہ اچھی کارکردگی پر کنٹریکٹ میں توسیع دی جائے گی۔
تازہ ترین