• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلامیہ کالج یونیورسٹی کے پرو وائس چانسلرکی تین مہینے کی جبری رخصت

پشاور (خصوصی نامہ نگار) گورنر خیبرپختونخوا نے خیبر پختونخوا یونیورسٹیز ایکٹ 2012ء کے سیکشن 12 (8) کے تحت حاصلِ اختیارات کو استعمال کرتے ہوئے اسلامیہ کالج یونیورسٹی پشاور کے پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نوشاد خان کو تین مہینے کی جبری رخصت پر بھیج دیا۔ محکمہ اعلیٰ تعلیم نے اعلامیہ جاری کردیا، زرعی یونیورسٹی پشاور کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر جہان بخت کو اسلامیہ کالج یونیورسٹی کے وائس چانسلر کا اضافی چارج حوالے کر دیا گیا ہے۔ اعلامیہ کے مطابق پروفیسر ڈاکٹر نوشاد خان کو میڈیا میں رپورٹ ہونے والی ان کی بد انتظامی اور گورنر انسپکشن ٹیم کی جانب سے بے ضابطگیوں اور اقرباء پروری کی نشاندہی پر عہدے سے ہٹایا گیا ہے۔ یاد رہے کہ موصوف پر بد انتظامی، اقرباء پروری اور بے ضابطگیوں کے الزامات پر اساتذہ تنظیم اور طلباء انہیں عہدے سے ہٹانے کے مطالبات کرتے آ رہے تھے، گورنر انسپکشن ٹیم نے بھی ان کی بے ضابطگیوں اور اقرباء پروری کی نشاندہی کی تھی جس پر گورنر نے انہیں جبری رخصت پر بھیج دیا۔ ڈاکٹر نوشاد خان نے اپنے اوپر لگنے والے الزامات کی تردید کی ہے۔
تازہ ترین