• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہائیکورٹ ججز کے انتظامی اختیارات سے متعلق تفصیلی فیصلہ جاری

سپریم کورٹ آف پلاکستان نے ہائی کورٹ کے ججز کے انتظامی اختیارات سے متعلق تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا۔

چیف جسٹس پاکستان گلزار احمد کی سربراہی میں سپریم کورٹ آف پاکستان کے 5 رکنی لارجر بینچ نے مقدمے کی سماعت کرتے ہوئے اپنی ہی عدالت کے 3 رکنی بینچ کا فیصلہ غیر مؤثر قرار دے دیا۔

جسٹس اعجازالاحسن نے 42 صفحات پر مشتمل فیصلہ تحریر کیا، 5 رکنی لارجر بینچ کے فیصلے میں کوئی اختلافی نوٹ نہیں۔

سپریم کورٹ کا اپنے تفصیلی فیصلے میں کہنا ہے کہ ہائی کورٹس میں تعیناتیاں چیف جسٹس اور ججزکا انتظامی اور ایگزیکٹو اختیار ہے۔


انہوں نے یہ بھی کہا کہ ججزصاحبان کےانتظامی احکامات انفرادی طور پر نہیں بلکہ بطور ادارہ تصور کیئے جائیں گے، ججز صاحبان کے انتظامی احکامات کی تعریف آئین کے آرٹیکل192 میں کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ 2010ء میں ہائی کورٹ میں کی گئی تعیناتیوں کو غیرقانونی قرار دے چکی ہے۔

تازہ ترین