• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

31 اکتوبر سے6 نومبر ’ہفتہ عشق رسول ﷺ‘ منایا جائیگا: نور الحق قادری

وفاقی وزیر مذہبی امور نورالحق قادری کا کہنا ہے کہ 31 اکتوبر سے 6 نومبر تک ریاستی اور حکومتی سطح تک ’ہفتہ عشق رسول ﷺ‘ کے طور پر منایا جائے گا۔

وفاقی وزیر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ’ہفتہ عشق رسول ﷺ‘ کے دوران مختلف تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا، وزیراعظم عمران خان تمام اسلامی دنیا کے سربراہان کو خط لکھیں گے۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی اورصوبائی سطح پرعشق رسول ہفتے کے حوالے سے اقدامات کی ہدایت کردی گئی ہے، عشق رسولﷺ ہفتے کو منانا مسلمانوں کی دل آزاری کے اقدامات کا مثبت جواب ہوگا۔

نورالحق قادری وزیراعظم مختلف سربراہان مملکت سے رابطہ کرکے مشورہ کریں گے، شیخ الازہرسمیت عالمی معلمین سے رابطہ کرکے مشورہ کریں گے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ ڈیڑھ ارب مسلمانوں کی دل آزاری آزادی رائے نہیں، یہ مسلمانوں کے جذبات مجروح کرنے کے مترادف ہے۔

تازہ ترین