• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میر شکیل الرحمٰن کی غیر قانونی گرفتاری کے خلاف ملک گیر احتجاج کا سلسلہ جاری


پاکستان کے سب سے بڑے میڈیا گروپ جنگ اور جیو کے ایڈیٹر انچیف میر شکیل الرحمٰن کی غیر قانونی گرفتاری اور عدم رہائی کے خلاف مختلف شہروں میں آج بھی احتجاج کیا گیا۔

احتجاج میں صحافیوں اور مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔

کراچی

کراچی میں جاری احتجاجی کیمپ میں چیئرمین صوفی فاؤنڈیشن پیر سفیان طارق چشتی، بین الاقوامی شوتوکان کراٹے اور کک باکسر نورالامین، بین الاقوامی سائیکلسٹ نور العزیز، کوفاؤنڈر پاکستان فٹنس اسٹوڈیو عمر حسن نے خصوصی شرکت کی۔

علاوہ ازیں سینئر صحافی شکیل یامین کانگا، رانایوسف، دارا ظفر بھی احتجاج میں شریک ہوئے۔

کک باکسر نورالامین نے عربی، انگلش، پشتو اور اُردو زبان میں میر شکیل الرحمٰن کی رہائی کا مطالبہ کیا۔

راولپنڈی

راولپنڈی جنگ بلڈنگ کے باہر سینئر صحافی ناصر زیدی، آصف علی بھٹی، ناصر چشتی، امجد عباسی سمیت سول سوسائٹی کے نمائندوں نے احتجاج کیا۔

اس موقع پر مظاہرین نے میر شکیل الرحمٰن کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔

لاہور

ڈیوس روڈ لاہور پر احتجاجی کیمپ میں سینئر صحافی ظہیر انجم، اویس قرنی، فاروق اعوان، رومیو جالب، عزیز شیخ، منور حسین، زاہد محمود اور عائشہ اکرام سمیت دیگر نے شرکت کی۔

پشاور

پشاور میں بھی صحافیوں اور میڈیا ورکرز نے میر شکیل الرحمٰن کی غیرقانونی گرفتاری کے خلاف احتجاج کیا اور ایڈیٹر انچیف کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔

کوئٹہ

میر شکیل الرحمٰن کی غیر قانونی گرفتاری اور طویل عرصے سے عدم رہائی کے خلاف کوئٹہ میں بھی مظاہرہ کیا گیا۔

سکھر

سکھر میں فوٹو گرافر اینڈ کیمرامین ایسوسی ایشن، پریس کلب اور سکھر یونین آف جرنلسٹس کی جانب احتجاج کیا گیا۔

نوابشاہ

نواب شاہ میں کچہری روڈ پر احتجاج کیا گیا، جس میں شریک مظاہرین نے میر شکیل الرحمٰن کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔

بہاولپور

بہاولپور یونین آف جرنلسٹس، پریس کلب اراکین اور ریجنل نیوز پیپرز مالکان نے میر شکیل الرحمٰن کی گرفتاری کے خلاف بہاولپور پریس کلب میں احتجاج کیا۔

تازہ ترین