• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اشتہاری ملزمان کی گرفتاری کیلئے اقدامات کئے جائیں، چیئرمین نیب

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) چیئرمین نیب جسٹس( ر) جاویداقبال نے کہا ہے کہ بدعنوانی کا خاتمہ نیب کی اولین ترجیح ہے، نیب راولپنڈی کی شاندار کارکردگی کا نیب کی مجموعی کارکردگی میں اہم کردار ہے، نیب کرپشن فری پاکستان کے لئے پرعزم ہے، بدعنوان عناصر، اشتہاریوں اور عدالتی مفروروں کو گرفتار کرنے کے لئے تمام ضروری اقدامات کئے جائیں تاکہ ان سے لوٹی گئی رقم برآمد کرکے قومی خزانے میں جمع کرائی جا سکے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیب راولپنڈی کی کارکردگی سے متعلق جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

تازہ ترین