• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

توہین آمیز خاکوں کی اشاعت کیخلاف جماعت اسلامی کا احتجاج

توہین آمیز خاکوں کی اشاعت کیخلاف جماعت اسلامی کا احتجاج 


کراچی (پ ر) فرانس سمیت یورپ میں توہین آمیز خاکوں کی اشاعت، فرانسیسی صدر کے بیان کے خلاف جماعت اسلامی کے تحت تین تلوار چورنگی پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، مظاہرہ ریلی میں تبدیل ہوگیا۔شرکاء نے تین تلوار سے فرانسیسی قونصلیٹ تک پر امن مارچ کیا اور احتجاج ریکارڈ کروایا۔مظاہرے سے امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن، ضلع جنوبی کے امیرو رکن سندھ اسمبلی سید عبد الرشید، سیکریٹری ضلع سفیان دلاور اور دیگر نے خطاب کیا۔اس موقع پر جماعت اسلامی اقلیتی ونگ کے صدر یونس سوہن اور ہندو کمیونیٹی کے بابو رام،ایشور اورعمران ڈیوڈ نے خصوصی شرکت کی۔ سید عبد الرشید کی قیادت میں وفد نے فرانسیسی قونصلیٹ میں یادداشت پیش کی جس میں مطالبہ کیا گیا کہ نبی کریم ؐ کی شان میں گستاخی پر فرانسیسی صدر پوری امت مسلمہ سے معافی مانگیں۔وفد میں طارق رحمان اور فیصل میمن شامل تھے۔مظاہرے کے شرکاء نے فرانس اور یورپ کے خلاف زبردست نعرے لگائے۔ جماعت اسلامی یوتھ کے شرکاء نے فرانسیسی قونصلیٹ کے سامنے فرانسیسی صدر کا پتلا بھی نذر آتش کیا۔

تازہ ترین