• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ میں 12تا 17ربیع الاول ہفتہ وحدت منایا جائیگا، علامہ باقر عباس

کراچی (اسٹاف رپوٹر)جشن ولادت باسعادت خاتم المرسلین حضرت محمد مصطفیٰ ﷺکے موقع پر سندھ بھرمیں 12 تا 17 ربیع الاول ہفتہ وحدت منایا جائے گاجس میں مشترکہ اجتماعات منعقد کر کے عظیم وحدت کا پیغام دینگے، تمام مکاتب فکر کو دعوت دیتے ہیں کہ وہ ان اجتماعات میں شرکت کرکے عملی وحدت کا مظاہرہ کریں اور دشمن کی سازش کو ناکام بنا دیں،ملک کے چپے چپے میں شیعہ سنی ملکرمیلاد النبی ﷺکے جلوس نکالیں،ایم ڈبلیوایم کے کارکنان سبیلیں لگائیں اور شرکائے جلوس کا استقبال کریں، ان خیالات کا اظہارمجلس وحدت مسلمین کے صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ باقرعباس زیدی نے وحدت ہاؤس میں تنظیمی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر علی حسین نقوی، یعقوب الحسینی،علامہ مبشر حسن علامہ علی انور، علامہ صادق جعفری،میر تقی ظفر، ناصر الحسینی، حیدر زیدی،زین رضوی،احسن عباس،حسن رضا سمیت دیگر رہنما موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی شیعہ،سنی متحد ہیں کوئی فرقہ واریت نہیں چند مٹھی بھر منفی سوچ کے حامل افراد ملک کے امن کو غارت کرنا چاہتے ہیں جنہیں ہم اپنے اتحاد سے ناکام بنا دیں گے۔

تازہ ترین