• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مغربی دنیا کو سمجھنا ہو گا کہ مسلمانوں کو برابر عزت دینی ہے، وزیراعظم

مغربی دنیا کو سمجھنا ہو گا کہ مسلمانوں کو برابر عزت دینی ہے، وزیراعظم 


اسلام آباد(ایجنسیاں)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مغربی دنیا بالخصوص یورپ کی جانب سے ہمارے پیارے نبی ﷺکے گستاخانہ خاکوں کے ذریعے حملوں اور اسلامو فوبیا کی بڑھتی ہوئی لہر کے پیش نظر امت مسلمہ میں تشویش بڑھتی جا رہی ہے‘یورپ میں مسلمانوں کے جذبات مجروح کرنے کے واقعات ہورہے ہیں۔

مغربی دنیا کو سمجھنا ہو گا کہ مسلمانوں کو برابر عزت دینی ہے، ہمارے عقیدے اور پیغمبر اسلام کی شان میں گستاخی ہرگز قبول نہیں‘ مسلمان رہنمائوں کو ناموس رسالت کے معاملے پر اتحاد کا مظاہرہ کرنا چاہئے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مختلف مسلمان ممالک کے سربراہان کو لکھے گئے خط میں کیا۔ 

وزیراعظم نے کہا کہ لیڈر شپ کی سطح پر حالیہ بیانات اور قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعات سے اس بڑھتے ہوئے اسلامو فوبیا کی عکاسی ہوتی ہے جو کہ یورپی ممالک میں پھیل رہا ہے جہاں مسلمانوں کی بڑی آبادی مقیم ہیں۔

یورپ میں مساجد بند کی جا رہی ہیں‘خواتین کو عوامی مقامات پر اپنی مرضی کے کپڑے پہننے کے حق سے محروم کیا جا رہا ہے جبکہ دوسری طرف پادری اور رہبائوں کو اپنا مذہبی لباس پہننے کی اجازت ہے۔

تازہ ترین