• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گندم اور چینی درآمد کرلی، اب قیمتوں میں کمی آئیگی، فرخ حبیب


کراچی (ٹی وی رپورٹ) تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب نے کہا ہے کہ آج کا وزیراعظم کوئی کاروبار نہیں کررہا اس کی توجہ عام آدمی کی بہتری پر ہے،گندم اور چینی درآمد کرلی گئی ہے اب قیمتوں میں کمی آئے گی، بحران پر قابو پالیا ہے ذمہ داروں کیخلاف کارروائی ہوگی، معیشت کے حوالے سے اشاریے مثبت سمت میں جارہے ہیں۔ 

وہ جیو کے پروگرام ”کیپٹل ٹاک“ میں میزبان حامد میر سے گفتگو کررہے تھے۔ پروگرام میں پیپلز پارٹی کی رہنما ناز بلوچ اور ن لیگ کے رہنما میاں جاوید لطیف بھی شریک تھے۔

ناز بلوچ نے کہا کہ عوام کی جیبیں حکومت کاٹ رہی ہے جیب کترا اپوزیشن کو کہتے ہیں، سڑکوں پر گھڑیاں لگانے سے کشمیر کا مسئلہ حل نہیں ہوگادس ہزار ہیلتھ کارڈ بنا کر لاکھوں لوگوں کو اسپتالوں کے مفت استعمال کی سہولت سے محروم کردیا گیا۔

جاوید لطیف نے کہا کہ حکومت کی نااہلی، نالائقی اور بددیانتی کی وجہ سے 404ارب روپے اضافی قوم کی جیبوں سے نکالے گئے، وقت آنے والا ہے اپوزیشن نہ این آر او لینا چاہتی ہے نہ این آر او دے گی، ن لیگ اکیلے مذاکرات نہیں کرے گی اب بات پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم سے ہوگی، پی ڈی ایم صرف نئے انتخابات اورآئین و قانون کی بالادستی کے تحفظ پر بات کرے گی۔

تازہ ترین