• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایک کروڑ 27 لاکھ سے زائد بچوں کوپولیو قطرے پلائے گئے، پروگرام انچارج

لاہور ( جنرل رپورٹر ) پنجاب کے 35 اضلاع میں انسداد پولیو مہم کا تیسرا روزپولیو ٹیمیں گھر گھر جا کر قطرے پلا رہی ہیں مہم کے پہلے دو روز ایک کروڑ 27 لاکھ 7 ہزار سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے گے پنجاب پولیو پروگرام انچارج سندس ارشاد نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ماہانہ انسداد پولیو مہم سے وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے میں مدد ملے گی۔ والدین سے گزارش ہے پولیو ٹیموں سے تعاون کریںبچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں تاکہ پولیو وائرس کو ہرایا جا سکے۔
تازہ ترین